Tuesday , December 11 2018

روشن مستقبل کیلئے ایم بی ٹی کو ووٹ دیں

فرحت خان کی اپیل :عوامی خدمت کیلئے خود کو وقف کردینے کا اعلان
حیدرآباد 6 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) امیدوار حلقہ اسمبلی یاقوت پورہ و صدر مجلس بچاو تحریک مجید اللہ خاں فرحت نے حلقہ یاقوت پورہ کے رائے دہندوں سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ ملت کے بہتر مستقبل کیلئے کل 7 ڈسمبر جمعہ کو مجلس بچاو تحریک کے حق میں اپنے قیمتی ووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔ مجید اللہ خاں فرحت نے اپنے ایک بیان میں حلقہ یاقوت پورہ کے رائے دہندوں سے خواہش کی کہ وہ نہ صرف اپنا بلکہ اپنے اہل و عیال کا اور اپنے رشتہ داروں اور پاس پڑوس کے رائے دہندوں کی بھی رہنمائی کریں اور انہیں ملت کے مفاد سے واقف کرواتے ہوئے تحریک کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کریں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران انہوں نے ہر گھر تک پہونچنے کی کوشش کی ہے ۔ ایک ایک رائے دہندے سے ملاقات کی کوشش کی ہے اور ہر گھر سے ہر رائے دہندے سے انہیں بے تحاشہ تائید و محبت ملی ہے جس کیلئے وہ انتہائی شکر گذار ہیں۔ جن گھروں اور رائے دہندوں تک وہ نہیں پہونچ پائے ان سے بھی فرحت خان نے کہا کہ وہ اگر کوشش کے باوجود وہاں تک پہونچنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں تو بھی ملت کے درد کو سمجھنے والے ووٹرس اپنے قیمتی ووٹ کا تحریک کے حق میں استعمال کریں جس کا امتیازی نشان ’ بیاٹ Bat ‘ ہے ۔ ووٹنگ مشین پر اس کا نمبر 10 ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ کامیابی کے بعد ہر گھر تک پہونچنے ‘ ہر مسئلہ کی یکسوئی کیلئے خود کو وقف کردینگے ۔ جس طرح غازی ملت الحاج محمد امان اللہ خاں مرحوم نے بے لوث خدمت کی تھی وہ بھی اسی جذبہ سے قوم کی خدمت کیلئے ہمیشہ تیار رہیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT