Sunday , January 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / روشن مستقبل کیلئے حصول تعلیم ضروری

روشن مستقبل کیلئے حصول تعلیم ضروری

مٹ پلی میں اولیاء طلباء کے اجلاس سے میونسپل کمشنر محمد ایاز کا خطاب
مٹ پلی۔/12جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع پریشد ہائی اسکول اردو میڈیم مٹ پلی میں منعقدہ اولیاء طلباء کے اجلاس سے میونسپل کمشنر و متعلقہ اسکول نوڈل آفیسر محمد ایاز نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کے تابناک مستقبل کیلئے موثر تعلیم کا حصول ہی بہتر ہتھیار ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ مسلم قوم ایک حکمران قوم تھی سابق میں سرکاری ملازمت کے لحاظ سے ان کا فیصد 50 سے بھی زیادہ تھا اور وہ اعلیٰ عہدوں پر فائز تھے، ا ب قوم مسلم برعکس حالت کا شکار ہوگئی ہے۔ سرکاری ملازمت میں ان کا فیصد 4سے بھی کم ہوکر رہ گیا ہے اور وہ بھی اعلیٰ سے کم تر عہدوں کی طرف حالات بگڑرہے ہیں ہم کو اپنی غفلت کی نیند سے جاگنا ہے، مسابقتی دور میں معیاری تعلیم حاصل کرنے کیلئے کمر بستہ ہونا چاہیئے۔ انہوں نے طلباء دہم سے خواہش کی کہ وہ اعلیٰ نشانات کے ساتھ صد فیصد کامیابی حاصل کریں اور اولیاء طلباء کو چاہیئے کہ وہ طلباء کو سیل فون، اسمارٹ فورنس، لیاپ ٹاپ اور ٹی وی کے ماحول سے دور رکھیں اور اپنی نگرانی کے ماحول کے ساتھ بروقت صحت بخش غذا فراہم کریں۔ اس موقع پر مقامی ایم ای او و صدر معلمہ مدرسہ ہذا محترمہ کنکا تارا، تعلیمی کمیی چیرپرسن مرزا عزیز اللہ بیگ، توفیق اساتذہ شیخ فیاض احمد، محمد عبدالعزیز نے مخاطب کرتے ہوئے طلباء دہم کی بہتر تعلیم کیلئے موثر تجاویز پیش کئے۔ دردانہ بیگم، نورجہاں، فائزہ امروز، فردوس، فیروزہ، محکمد اعظم ، بھاگیہ لکشمی، او ایس محمد واجد اور دیگر نے اپنا تعاون پیش کیا۔

TOPPOPULARRECENT