Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / روشیا ، شردپوار اور دیگر کی یگنیہ میں شرکت

روشیا ، شردپوار اور دیگر کی یگنیہ میں شرکت

حیدرآباد ۔ 26 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : گورنر ٹاملناڈو کے روشیا اور این سی پی سربراہ شردپوار نے آج چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راو کی جانب سے فارم ہاوز میں انجام دی جارہی پانچ روزہ ’ یگم ‘ میں حصہ لیا ۔ تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے گورنر ای ایس ایل نرسمہن اور ان کی اہلیہ ویملا نرسمہن ، کانگریس سینئیر لیڈر ٹی سبی رامی ریڈی کے علاوہ دیگر نے بھی شرکت کی ۔ مختلف ریاستوں کے تقریبا دو ہزار پنڈت یہاں یگنیہ انجام دے رہے ہیں ۔ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی ، چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو توقع ہے کہ 27 جنوری بروز اتوار یگنیہ میں شریک ہوں گے ۔شردپوار نے بعدازاں کانگریس سینئر لیڈر رینوکا چودھری سے ان کی قیامگاہ پہنچ کر ملاقات کی۔ انہوں نے اسے خیرسگالی ملاقات قرار دیا۔

TOPPOPULARRECENT