Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / رومن انگلش میں کتاب ’’نماز گائیڈ‘‘ دفتر سیاست میں دستیاب

رومن انگلش میں کتاب ’’نماز گائیڈ‘‘ دفتر سیاست میں دستیاب

حیدرآباد 12 جون (راست) ادارہ سیاست کے مخلصانہ تعاون سے مکتبہ تعلیم بالغان بیگم پیٹ کی طرف سے نماز کے طریقہ پر ایک کتاب بنام ’’نماز گائیڈ‘‘ کو رومن انگلش میں تیار کیا گیا ہے۔ اس کتاب میں فقہ حنفی کے مطابق نماز کا طریقہ، طہارت، نفل نماز، تہجد، اشراق، صلوٰۃ التسبیح کی تفصیلات، جماعت کی نماز میں چھوٹی ہوئی رکعتوں کو پورا کرنے کا طریقہ، عورتوں کی نماز کا طریقہ، نماز میں پڑھے جانے والی چیزیں مع قرآنی سورتیں، کرسی پر نماز کے مسائل، بیمار شخص کی نماز اور نماز سے متعلق ضروری و اہم مسائل درج ہیں۔ خواہشمند حضرات یہ کتاب دفتر سیاست سے رعایتی قیمت صرف 30/- روپئے میں حاصل کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT