Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / رونالڈو انسٹاگرام پر مسیی اور نیمر سے آگے

رونالڈو انسٹاگرام پر مسیی اور نیمر سے آگے

لندن ۔5 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) پرتگال کے عالمی شہرت تافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کے انسٹاگرام پر بھی چرچے ہیں اور وہ سوشل ایپ پر دس کروڑ مداحوں کے ساتھ دنیا کے پہلے فٹ بالر بن گئے۔  انسٹا گرام پر رونالڈو کے مداحوں کی تعداد دس کروڑ ہوگئی۔ انہوں نے چیمپئنز لیگ سیمی فائنل میں ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دینے کے بعد سوشل میڈیا پر یہ سنگ میل عبور کیا۔ رونالڈو کینڈین سنگر جسٹن بیبر اور ہالی ووڈ اداکار ڈوائن جانسن سے بھی زیادہ مقبول ہیں۔
میسی کی پابندی کے خلاف اپیل
زیورخ۔5 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے ورلڈ کپ کوالیفائنگ میں چار میچوں کی پابندی کیخلاف اپیل کی ہے تاہم جلد فیصلے کی توقع نہیں کیونکہ فیفا کا اپیلٹ پینل ایسے مقدمہ میں تفصیلی فیصلہ سنانے میں چند ہفتے لیتا ہے۔ چلی کیخلاف 23 مارچ کو کھیلے گئے میچ میں ریفری سے الجھنے اور تلخ کلامی پر انہیں معطل کیا گیا تھا۔ بولیویا کیخلاف میچ سے قبل فیفا کی انضباطی کمیٹی کے فیصلے پر وہ ایک میچ کی سزا بھگت چکے اور 31 اگست کو یورو گوئے کیخلاف اگلاورلڈ کپ کوالیفائر میچ بھی ارجنٹینا ان کے بغیرکھیلے گا۔

TOPPOPULARRECENT