Thursday , June 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / رونالڈو اورمیسی کی ورلڈکپ جرسی کیساتھ تصویر کشی

رونالڈو اورمیسی کی ورلڈکپ جرسی کیساتھ تصویر کشی

لندن۔22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو نے فٹبال ورلڈ کپ کی نئی جرسی زیب تن کرلی۔رواں برس روس میں فیفا ورلڈ کپ میں زیر استعمال کی جانے والی جرسیوں کی رونمائی جاری ہے۔ ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی اور پرتگالی اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے اپنے ملکوں کی جرسی زیب تن کرکے تصاویر بنوائیں۔ارجنٹینا کی ٹیم پہلی مرتبہ سیاہ رنگ کی جرسی استعمال کرے گی جو میگا ایونٹ کیلیے ان کی دوسری کٹ ہوگی اور ڈریس میں میسی نے تصاویر بنوائی ہیں، اسی طرح رونالڈو نے پرتگال کیلیے تیارکردہ نئی لال رنگ کی جرسی کی رونمائی کردی۔

آئی پی ایل میں ڈی آر ایس کا استعمال
ممبئی۔22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )بی سی سی آئی نے آئی پی ایل میں ڈی آر ایس استعمال کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا جبکہ مسائل کے باعث اس سال آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب میں ممبئی انڈینز اور چینائی سوپر کنگز کے علاوہ دیگر چھ فرنچائزز کے کپتانوں کی شرکت ضروری نہیں سمجھی گئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ایونٹس میں افتتاحی تقریب ٹورنمنٹ سے ایک دن قبل ہوتی تھی تاہم اس مرتبہ سات اپریل کو پہلے میچ سے چند گھنٹے قبل ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT