رونالڈو دنیا کے امیر ترین فٹبال کھلاڑی

پیرس ۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کھیل اور دولت کا چولی دامن کا ساتھ ہوچکا ہے چونکہ جو کھلاڑی جتنا بڑا اور مشہور ہوتا ہے اتنا ہی دولتمند بھی ہوتا ہے۔ چاہے وہ دنیا کے بہترین فٹبال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو ہوں یا دنیا کے سرفہرست امریکی گولف کھلاڑی ٹائیگر ووڈس یا ٹینس کی ملیکہ ماریا شاراپوا، یہ وہ چند نام ہیں جو اپنے متعلقہ شعبوں میں صلاحیت

پیرس ۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کھیل اور دولت کا چولی دامن کا ساتھ ہوچکا ہے چونکہ جو کھلاڑی جتنا بڑا اور مشہور ہوتا ہے اتنا ہی دولتمند بھی ہوتا ہے۔ چاہے وہ دنیا کے بہترین فٹبال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو ہوں یا دنیا کے سرفہرست امریکی گولف کھلاڑی ٹائیگر ووڈس یا ٹینس کی ملیکہ ماریا شاراپوا، یہ وہ چند نام ہیں جو اپنے متعلقہ شعبوں میں صلاحیتوں کے جوہر نہ بھی دکھا رہے ہوں تو میدان کے باہر ان کی ایک ادا ان کے بینک اکاؤنٹس میں اضافے کا سبب بن رہی ہے۔

دنیا کے معروف امریکی جریدے نے عالمی سطح پر امیرترین فٹبال کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق پرتگال کے فٹبال کھلاڑی رونالڈ اور روسی ٹینس شاراپوا آمدنی کے اعتبار سے سرفہرست ہیں۔ رونالڈو ایک اندازے کے مطابق سالانہ 2.12کروڑ پاونڈ کماتے ہیں۔ دوسرا نمبر ارجنٹینا کے لیونل میسی کا ہے جن کی آمدنی 12کروڑ پاونڈ ہے۔ خاتون کھلاڑیوں میں شاراپوا کی سالانہ آمدنی تقریباً 2.8کروڑ ڈالرس ہے۔ چینی ٹینس اسٹار لی نا کی سالانہ آمدنی تقریباً 1.9کروڑ ڈالرس ہے جبکہ تیسرے نمبر پر سرینا ولیمس ہیں جن کی آمدنی تقریباً 1.7کروڑ ڈالر سالانہ ہے۔کیرولین وزنیاکی تقریباً 1.4 کروڑ ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ وکٹوریا آزارنیکا کی آمدنی 97 لاکھ ڈالر سالانہ ہے۔ اینا ایوانووچ کی سال بھر کی آمدنی 72لاکھ ڈالرس ہے جبکہ اگنیسزکا راڈوانسکا کی سالانہ آمدنی 69لاکھ ڈالرس ہے۔

TOPPOPULARRECENT