Friday , September 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / رونالڈو ریئل میڈرڈ کو الوداع کہنے کے خواہاں

رونالڈو ریئل میڈرڈ کو الوداع کہنے کے خواہاں

میڈرڈ۔16جنوری(سیاست ڈاٹ کام )ریئل میڈرڈ کے عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بارے میں ہسپانوی اخبارنے دعویٰ کیا ہے کہ وہ انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ میں واپسی کے خواہشمند ہیں جہاں وہ2003 تا2009کے دوران کھیلتے رہے ہیں۔ رونالڈو ریئل میڈرڈ کیساتھ نئے معاہدے کے حوالے سے کلب کے صدر کی جانب سے وعدے پورے نہ کئے جانے پر مایوس ہیں اور انہیں ایسا لگتا ہے کہ ان کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے۔ ریئل میڈرڈ کی جانب سے چیمپیئینز لیگ جیتے جانے کے بعد مبینہ طور پر رونالڈو کے معاہدے میں مزید مراعات شامل کی جائیں گی تاہم کلب کی جانب سے اس بارے میں کوئی عملی اقدام ہوتا نظر نہیں آرہا اور نہ ہی کلب کے صدر فلورینٹینو پیریز نے اس معاملے میں ابھی تک رونالڈو سے کوئی واضح بات چیت کی ہے۔ رونالڈو اپنی ٹیم کے کئی ساتھیوں سے کہہ چکے ہیں کہ وہ ریئل میڈرڈ چھوڑنا چاہتے ہیں کیونکہ کلب صدرفلورینٹینو پیریز نے اپنے وعدے پورے نہیں کئے اور وہ ریئل میڈرڈ میں اپنے مستقبل کے حوالے سے مطمئن نہیں۔

TOPPOPULARRECENT