Wednesday , January 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / رونالڈو سے پرتگال میراڈونا یا زیڈان کے رول کا خواہاں؟

رونالڈو سے پرتگال میراڈونا یا زیڈان کے رول کا خواہاں؟

لزبن ۔27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پرتگال کی ورلڈکپ ٹیم کو سینئر اور نئے خون کی آمیزش کر کے اسے رونالڈو کی قیادت میں برازیل کے میدانوں میں اتارا جا رہا ہے۔ انہوں نے شاندار فارم کا مظاہرہ کیا ہے اور فیفا فٹ بالر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی جیتا ہے۔ ان کی کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اسپینش فٹبال لیگ میں گول اسکوررس میں ریئل میڈرڈ کے کرسٹیانورونالڈو نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ انہوں نے سیزن میں 31 گول کئے اور اپنی ٹیم کو متعدد میچوں میں کامیابی دلوائی۔جبکہ ریئل میڈرڈ نے چیمپینس لیگ بھی اپنے نام کرکے سیزن کا شاندار اختتام کیا ہے۔وہ چمپیئنس لیگ کے ایک سیزن میں 17 گول کرکے نیا ریکارڈ بھی قائم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں تاہم اس کے باوجود فٹبال ماہرین نے پرتگال کی جیت کے امکانات پر زیادہ توجہ نہیں دی۔

ورلڈکپ میں اسپین، برازیل، جرمنی، اٹلی اور ارجنٹینا کو پسندیدہ ٹیموں میں شمار کیا جارہا ہے ایسے میں پرتگال کی جیت کے مواقع بہت کم دکھائی دیتے ہیں۔ لیکن یہی ٹیم 2006 کے ورلڈ کپ سیمی فائنل، یورو 2008 کے کوارٹر فائنل اور 2012 کے یورو کپ کے سیمی فائنل میں جا پہنچی اور ان سب کامیابیوں میں پرتگالی ٹیم میں رونالڈو کا اہم کردار تھا جیسا فرانس کی 1998 کی ورلڈکپ جیت میں زیڈان اور ارجنٹینا کے 1986 کی فتح میں میراڈونا پر تھی بالکل ایسی تو نھیں لیکن اس سے ملتی جلتی صورتحال کا سامنا یہاں رونالڈو کو بھی ہے۔ رونالڈو کی ٹیم میں پیپے، رکاڈو کوسٹا اور نانی جیسے باصلاحیت کھلاڑی شامل ہیں اور پھر رونالڈو خود ہیں جنھوں نے ورلڈ کوالیفائنگ راونڈ میں تنہا چار گول کر کے سویڈن کے دفاع کی دھجیاں اڑا دیں اور انھیں ورلڈکپ میں شامل نہیں ہونے دیا۔ اس لیے پرتگالی مداحوں کی رونالڈو سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔ انھیں امید ہے کہ وہ بلاآخر پرتگال کا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب پورا کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT