Tuesday , November 13 2018
Home / کھیل کی خبریں / رونالڈو سے پہلے صالح کا گول لیکن مصر کوشکست

رونالڈو سے پہلے صالح کا گول لیکن مصر کوشکست

 

باسل۔25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )مصر اور پرتگال کے درمیان میچ میں کرسٹیانو رونالڈو نے انجری ٹائم میں یکے بعد دیگرے2گول کرکے اپنی ٹیم کو 1-2 سے فتح دلادی اور مصری ٹیم اپنے کھلاڑی محمد صلاح کے گول کی وجہ سے حاصل ہو نے والے برتری کے باوجود کامیابی سے محروم ہو گئی۔ ورلڈ کپ کی تیاری کے حوالے سے ہونے والے اس دوستانہ میچ کا انعقاد سوئٹزر لینڈ میں کیا گیا۔ میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا اور کوشش کے باوجود دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکیں۔پرتگال کا ایک گول کھلاڑی کے آف سائڈ ہونے سے مسترد کردیا گیا۔ انگلش کلب لیور پول کیلئے کھیلنے والے مصری کھلاڑی محمد صلاح نے دوسرے ہاف کے دوران میچ کے56ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔ مصری ٹیم اپنی مضبوط جنوبی امریکی حریف کے خلاف اس برتری کو میچ کے مقررہ وقت تک برقرار رکھنے میں کامیاب رہی۔ ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ صلاح کا یہ گول فیصلہ کن ثابت ہوگا لیکن مقررہ وقت ختم ہو جانے کے بعد انجری ٹائم میں میچ جاری تھا کہ کرسٹیانو رونالڈو اپنی ٹیم کی مدد کو آئے اور 3منٹ میں2 گول کرکے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کردیا۔ ان 2گول سے رونالڈو کے بین الاقوامی گولز کی تعداد81 ہو گئی ہے۔ گولز کی تعداد کے حوالے سے اب رونالڈو صرف ایران کے علی داعی اور ہنگری کے فیرینس پسکاس سے پیچھے ہیں۔ علی داعی نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں109جبکہ فیرنس نے 84گول اسکور کئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT