Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / رونالڈو میڈرڈ کیلئے سب سے زیادہ گول بنانے والے کھلاڑی

رونالڈو میڈرڈ کیلئے سب سے زیادہ گول بنانے والے کھلاڑی

میڈرڈ ۔19 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیا نو رونالڈو رئیل میڈرڈ کی جانب سے سب سے زیادہ گول بنانے والے کھلاڑی  بن گئے۔لالیگا فٹبال لیگ میں رئیل میڈرڈ اور لیونتے کی ٹیمیں  ایکشن  میں آئیں ۔ رسٹیانو رونالڈو نے میچ کے 27 ویں منٹ پر گول کرتے ہوئے نہ صرف مقابلے کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ مزید دو مرتبہ گیند کو جال کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔رونالڈونے رئیل میڈرڈ کی طرف سے 310 میچز کھیل کر 324 گول کئے  جبکہ ان سے قبل راؤل 323 گولوں کیساتھ سرفہرست تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT