Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / رونالڈو نے بھی مہنگی ترین کار خریدلی

رونالڈو نے بھی مہنگی ترین کار خریدلی

لندن۔16 جولائی (سیاست ڈاکٹ کام ) یورو کپ 2016 کی کامیابی کا جشن جہاں پورے پرتگال میں منایاگیا وہیں پرتگال کی ٹیم کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کو  بھی اس کامیابی کی اتنی ہی خوشی ہے اور اس خوشی کو دوبالا کرنے کیلئے رونالڈو نے اپنا یا انوکھا طریقہ۔ کرسٹیانو رونالڈو نے یورو کپ 2016 کی کامیابی کی خوشی میں اپنے آپ کو 1.7ملین پاونڈ کی گاڑی تحفے میں دے ڈالی۔ ریئل میڈرڈ کے اسٹار رنالڈو جو گزشتہ ہفتے یورو کپ کے فائنل میں میچ کے ابتدائی لمحات میں چوٹ لگنے کے سبب میدان سے باہر ہو گئے تھے اور اس بات کا انہیں بے حد دکھ بھی ہے لیکن ساتھ ہی ٹیم کی کامیابی کی خوشی بھی ہے۔

 

ہندوستان ڈیوس کپ کے
پلے آف میں داخل
چندی گڑھ 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی سینئر ٹینس اسٹار لینڈر پیس اور اِن کے ساتھی کھلاڑی روہن بوپنا نے آج یہاں کھیلے گئے مقابلہ میں حریف کوریائی جوڑی سیان چانگ ہانگ اور ہانگ چون کو بہ آسانی راست سیٹوں میں شکست دے کر 3-0 کی ناقابل تسخیر سبقت حاصل کرلی ہے۔ ہندوستانی جوڑی کو اِس مقابلہ میں کامیابی کافی تھی تاکہ ٹیم ڈیوس کپ کے پلے آف میں رسائی حاصل کرسکے۔ پیس اور بوپنا نے چندی گڑھ کلب کے گراس کوٹ پر حریف جوڑی کو 41 منٹوں میں 6-3 ، 6-4 ، 6-4 سے شکست دی۔ واضح رہے گزشتہ روز ہی سیکٹ مینینی اور رام کمار راما ناتھن نے سنگلز زمرہ کے اپنے مقابلوں میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ہندوستان کو 2-0 کی سبقت دلوائی تھی۔

TOPPOPULARRECENT