Thursday , January 24 2019

رونالڈو نے رئیل میڈرڈ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

میڈرڈ ۔15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے رواں سیزن ختم ہونے کے بعد رئیل میڈرڈ سے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ہسپانوی میڈیا کے مطابق پرتگالی اسٹارکھلاڑی نے کہا کہ میرامعاہدہ 2021ء تک ہے اور آئندہ توسیع معاہدہ نہیں کروں گا تو کلب کو چاہئے کہ آئندہ سیزن کیلئے میری فروخت کی مناسب قیمت لگائے۔

دبئی میں دھونی کی کرکٹ اکیڈیمی کا افتتاح
دبئی ۔15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے دبئی میں کرکٹ اکیڈمی کا افتتاح کردیا۔ نوعمر کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے اکیڈمی میں چار ٹرف تین سیمنٹ اور تین میٹ وکٹیں تیار کی گئی ہیں۔ اسپن اور سوئنگ بولنگ مشین ، ویڈیو تجزیہ، نائٹ پریکٹس کیلئے روشنی کا انتظام سمیت دیگر جدید سہولتوں کی فراہمی بھی یقینی بنائی گئی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT