Monday , June 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / رونالڈو نے پرتگال کو شکست سے بچالیا

رونالڈو نے پرتگال کو شکست سے بچالیا

کوپن ہیگن ۔ 16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کرسٹیانو رونالڈو نے اضافی وقت میں گول کرتے ہوئے پرتگال کو 2016 یورپاکپ کوالیفائنگ مقابلہ میں ڈنمارک کے خلاف کامیابی دلوائی۔ ایک اور مقابلہ میں سوئٹزرلینڈ نے سین مارینو کو 0-4 سے شرمناک شکست دی۔ دیگر مقابلوں میں شمالی آئرلینڈ نے یونان، رومانیہ نے فن لینڈ کے خلاف فتوحات حاصل کی۔ عالمی چمپیئن جرمنی ا

کوپن ہیگن ۔ 16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کرسٹیانو رونالڈو نے اضافی وقت میں گول کرتے ہوئے پرتگال کو 2016 یورپاکپ کوالیفائنگ مقابلہ میں ڈنمارک کے خلاف کامیابی دلوائی۔ ایک اور مقابلہ میں سوئٹزرلینڈ نے سین مارینو کو 0-4 سے شرمناک شکست دی۔ دیگر مقابلوں میں شمالی آئرلینڈ نے یونان، رومانیہ نے فن لینڈ کے خلاف فتوحات حاصل کی۔ عالمی چمپیئن جرمنی اور آئرلینڈ، پولینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان میچ برابر رہا۔ 2016 یورو کپ کوالیفائنگ راونڈ کے گروپ آئی میںکھیلے گئے مقابلوں میں پرتگال اور ڈنمارک کے درمیان منعقدہ مقابلہ کافی سنسنی خیز رہا۔ میچ کے مقررہ قت تک کوئی گول نہ ہوسکا۔ میچ کا فیصلہ اضافی وقت میں ہوا، جس میں رونالڈو نے واحد اور فیصلہ کن گول بناتے ہوئے ٹی کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ گروپ ڈی کے مقابلوں میں آئرلینڈ نے جرمنی کو کافی پریشان کیا۔ پہلے ہاف میں کوئی بھی گول نہ ہوسکا۔ دوسرے ہاف کے71ویں منٹ میں عالمی چیمپئن جرمنی کے ٹونی کروز نے گیند کو جال کی راہ دکھائی۔ آئرلینڈ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی چمپیئن جرمنی کو فتح سے محروم کردیا۔ کھیل کے اختتامی لمحات میں آئرلینڈ کے جان او شیا نے گیند کو گول پوسٹ میں پہنچا کر مقابلہ برابر کردیا۔

TOPPOPULARRECENT