Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / رونالڈو نے کک مس کردی ‘ پرتگال کا میچ ڈرا

رونالڈو نے کک مس کردی ‘ پرتگال کا میچ ڈرا

پیرس 19 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) پرتگال کے اسٹار اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو نے آسٹریا کے خلاف یوروپ کپ کے ایک میچ میں دوسرے ہاف میں پنالٹی کک مس کردی جس کے بعد ان کی ٹیم کو مسلسل دوسرے ڈرا پر اکتفا کرنا پڑا ہے ۔ یہ میچ پیرس میں کھیلا گیا تھا ۔ رونالڈو نے پرتگال کیلئے اپنے 128 ویں میچ میں حصہ لے کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا لیکن اس موقع کو وہ یادگار نہیں بناسکے اور انہوں نے میچ کے دوسرے ہاف میں 79 ویں منٹ میں ملی ایک اسپاٹ کک کو گول میں تبدیل کرنے میں ناکام رہے ۔ رونالڈو کے کک پر آسٹریا کے گول کیپر نے بالکل مختلف سمت میںچھلانگ لگائی تھی لیکن رونالڈو کی کک گول بار سے ٹکرا کر واپس پلٹ گئی ۔

TOPPOPULARRECENT