Tuesday , January 16 2018
Home / کھیل کی خبریں / رونالڈو ورلڈ کپ کے امیر ترین کھلاڑیوں میں سرفہرست

رونالڈو ورلڈ کپ کے امیر ترین کھلاڑیوں میں سرفہرست

لندن ۔ 11 جون ۔ (سیاست ڈاٹ کام)پرتگال اور رئیل میڈرڈ کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈؤ فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے امیر ترین کھلاڑیوں میں پہلے مقام پر فائز ہیں جبکہ اس فہرست میں انگلینڈ کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کی کثرت ہے ۔ 230 ملین امریکی ڈالر اثاثہ جات کے ساتھ رونالڈو دس کھلاڑیوں کی مجموعی دولت کا ایک چوتھائی حصہ اپنے نام رکھتے ہیں۔ رونالڈو نے امیر ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں ارجنٹینا کے لیونل میسی اور انگلینڈ کے وین رونی کو بھی مات دیدی ہے ۔ رونی کی دولت کا تخمینہ 95 ملین امریکی ڈالرس لگایا جاتا ہے جبکہ ان کے ساتھی کھلاڑی فرینک لیمپ پارڈ کی دولت کا تخمینہ 60 ملین امریکی ڈالرس ہے ۔ علاوہ ازیں اسٹیون گیرالڈ 55 ملین امریکی ڈالرس کے ساتھ اس فہرست میں موجود ہے۔

TOPPOPULARRECENT