Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / رونالڈو کا دوستانہ مقابلے میں بہتر مظاہرہ

رونالڈو کا دوستانہ مقابلے میں بہتر مظاہرہ

روم ۔24 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) ریفری کو دھکا دینے پر پانچ میچوں کی پابندی کا شکار کرسٹیانو رونالڈو نے دوستانہ مقابلے میں میں بھی بہتر مظاہرہ کیا ہے۔ ایک شاندار گول کی بدولت ریئل میڈرڈ کو اطالوی کلب فیورنٹینا کے خلاف 2-1 گول کی فتح دلا دی۔1957 میں ریئل میڈرڈ کے دوسرا یورپین کپ جیتنے کے ساٹھویں سال یادگاری میچ کھیلا گیا۔ ریفری کو دھکا دینے پر پانچ میچوں کی پابندی کا شکار سوپر سٹار کرسٹیانو رونالڈو بھی ا س مقابلے کا حصہ بنے۔ اطالوی ٹیم کے مڈفیلڈر جورڈن وریٹوٹ نے ٹیم کو برتری دلائی۔ پرستاروں کی توجہ کا مرکز کرسٹیانو رونالڈو نے گول بنایا جس سے اسکور1-1 کی برابری پر آگیا۔ میڈرڈ کے بورجا مایورال کے گول سے ٹیم کو 2-1 سے آگے کر دیا۔

 

TOPPOPULARRECENT