Saturday , December 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / رونالڈو کا ریکارڈ ہم وطن ریناٹو کے نام

رونالڈو کا ریکارڈ ہم وطن ریناٹو کے نام

لزبن۔20 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا اپنی  ٹیم کے کم عمر کھلاڑی کا ریکارڈ نوجوان فٹبالر ریناٹو سانچیز نے توڑ دیا۔ پرتگال فٹ بال ٹیم کے کوچ فرنانڈو سینٹوز نے گزشتہ روز یورو کپ 2016 کے لئے 23 رکنی ٹیم کا اعلان کیا  جس میں 18 سالہ کھلاڑی ریناٹو کو پہلی  مرتبہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ کرسیانو رونالڈو کو جب 2004 میں یوروکپ کے لئے پرتگالی ٹیم میں منتخب کیا گیا تھا تو اس وقت ان کی عمر 19 سال اور 4 مہینے تھی جبکہ ریناٹو سانچیز کی عمر اس وقت 18 سال اور 10 مہینے ہے۔ ریناٹو سانچیز نے پرتگال کے رواں سیزن میں بینیفیکا کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کلب کو مسلسل تیسرے سال چمپین بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے جس کے بعد جرمن کلب بائرن میونخ نے ان سے 45 ملین یورو میں معاہدہ کیا ۔ پرتگال کی 23 رکنی ٹیم میں ریناٹو سانچیز کو مڈفیلڈر کے طورپر شامل کیا گیا ہے۔ یوروکپ 10 جون تا 10 جولائی  فرانس میں کھیلا جائے گا جس میں 24 ٹٰیمیں حصہ لیں گی۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شاراپوا کو رواں ہفتہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی اینٹی ڈوپنگ کی سماعت میں شرکت کرنی تھی لیکن اب آئندہ چہارشنبہ کو ہونے والی سماعت میں ممکنہ طور پر ان کے خلاف حتمی سزا کا اعلان کردیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT