Sunday , September 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / رونالڈو کا چیمپیئنز لیگ میں نیا عالمی ریکارڈ

رونالڈو کا چیمپیئنز لیگ میں نیا عالمی ریکارڈ

میڈرڈ۔16 فبروری(سیاست ڈاٹ کام ) ہسپانوی کلب ریئل میڈرڈ اور پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے چیمپیئنز لیگ کی تاریخ میں ایک کلب کی طرف سے گول کی سنچری مکمل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔یوئیفا چیمپئنز لیگ پری کوارٹر فائنل میں ریئل میڈرڈ کے فارورڈ رونالڈو نے پیرس سینٹ جرمین کے خلاف میچ میں دو گولز کر کے کئی ریکارڈز اپنے قبضے میں کرلیے۔ انہوں نے دو گولز کر کے چیمپیئنز لیگ میں ریئل میڈرڈ کی طرف سے اپنے 100 گول مکمل کیے اور ایک کلب کی طرف سے 100 گول کرنے کا سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں۔رونالڈو کے گولز کی تعداد 101 ہو گئی ہے جبکہ ان کے حریف و عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی 97 گولز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔اس کے علاوہ وہ چھ مختلف چیمپیئنز لیگ سیزن میں 10 سے زائد گولز کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بھی ہیں۔رونالڈو نے چیمپیئنز لیگ کی تاریخ میں چھ مرتبہ ایک سال میں زیادہ گولز کروالے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔یاد رہے کہ رونالڈو کی شاندار کارکردگی کی بدولت ریئل میڈرڈ نے چیمپیئنز لیگ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے کے پہلے لیگ میں 3-1 سے شکست دی۔

TOPPOPULARRECENT