Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / رونالڈو کو ریفری کو ڈھکیلنے پر امتناع کا سامنا

رونالڈو کو ریفری کو ڈھکیلنے پر امتناع کا سامنا

بارسیلونا 14 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اسپانش سوپر کپ کے میچ میں رئیل میڈریڈ کی بارسیلونا کے خلاف 3 – 0 سے کامیابی میں اپنا حصہ ادا کیا اور ایک گول اسکور کیا تاہم انہوں نے ایک موقع پر ایسی غلطی کی جس پر ریفری نے انہیں ریڈ کارڈ دکھاکر میدان سے باہر کردیا ۔ اس فیصلے پر برہم رونالڈو نے ایک اور غلطی کی اور انہوں نے ریفری کو دھکا دیدیا ۔ اب رونالڈو کو اس حرکت پر چار میچس کیلئے امتناع کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔ رئیل میڈریڈ کے کوچ زنیڈن زیڈان نے کہا کہ ان کا کلچ رونالڈ و کے خلاف دوہرے چارجس درج کئے جانے کے خلاف اسپانش فٹبال فیڈریشن میں اپیل کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم نے یہ میچ بہت اچھا کھیلا ہے ۔ تاہم ان کیلئے تشویش کی بات یہ ہے کہ رونالڈو کو میدان سے باہر کردیا گیا ہے ۔ ہوسکتا ہے کہ یہ کوئی پنالٹی نہ ہو لیکن انہیں جو کارڈ دکھایا گیا وہ زیادہ سخت سزا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT