Wednesday , December 12 2018

رونالڈو کھیل کے دوران زخمی

میڈرڈ۔23 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) فٹبال کلب ریئل میڈرڈ کے سوپر اسٹار رونالڈو اسپینش لیگ کے میچ میں زخمی ہو کر لہولہان ہوگئے۔ ان کا زخمی ہونا بھی بڑی خبر بن گیا۔ جہاں ایک طرف ان سے اظہار ہمدردی کی جارہی وہیں دوسری جانب انہیں مذاق کا بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔ دراصل میچ کے دوران انہیں حریف کھلاڑی کی کک لگی اور سر سے خون بہنے لگا۔ رونالڈو نے فوری طور پر ٹیم ڈاکٹر کا موبائل فون لیا اور خود کو دیکھنے لگے۔ اس پر سوشل میڈیا میں کہا گیا کہ وہ اپنا چہرہ دیکھ رہے تھے کہیں چوٹ سے خراب تو نہیں ہوا۔ اس کے بعد وہ میدان سے چلے گئے ان کی ٹیم نے ڈیپوٹیوو لا کورونا 1۔7 سے شکست دی، رونالڈو نے دو گول اسکور کئے۔

TOPPOPULARRECENT