Monday , June 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / رونالڈو کی آج آئرلینڈ کے خلاف واپسی

رونالڈو کی آج آئرلینڈ کے خلاف واپسی

فلورم پارک (امریکہ)۔ 9؍جون (سیاست ڈاٹ کام)۔ عالمی شہرت یافتہ فٹبال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال ٹیم میں حوصلے بلند کرنے والی واپسی ہورہی ہے، جیسا کہ کل امریکہ میں آئرلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے دوستانہ مقابلہ میں رونالڈو کی واپسی ہورہی ہے اور یہ واپسی ورلڈ کپ کے آغاز سے صرف دو دن قبل ہورہی ہے۔ پرتگال کے 29 سالہ فارورڈر رونالڈو نے زخمی ہونے کی وجہ سے پرتگال کے گزشتہ دو وارم اَپ مقابلوں میں شرکت نہیں کی ہے جس کے بعد یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ برازیل میں کھیلے جانے والے فیفا ورلڈ کپ 2014ء میں ان کی شرکت غیر یقینی ہوچکی ہے، لیکن رئیل میڈرڈ کے کلیدی کھلاڑی نے ہفتہ کو ہی پاؤلو بنٹو ٹیم کے لئے ٹریننگ کی ہے۔ پرتگال کا ورلڈ کپ کے افتتاحی مقابلہ میں 16 جون کو جرمنی سے مقابلہ ہوگا جب کہ اس گروپ جی میں امریکہ اور گھانا دیگر دو ٹیمیں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT