Thursday , December 13 2018

رونالڈو کی ریال میڈرڈ کیلئے 25 ویں ہیٹ ٹرک

میڈرڈ۔ 25 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اسپینی فٹبال کلب ریال میڈرڈ کے لیے اپنی 25 ویں ہیٹ ٹرک اسکور کر لی ہے جبکہ ان کی اس کارکردگی کی بدولت میڈرڈ نے ایلچے کو 4-1 سے شکست دے دی۔ اسٹار فٹبالر نے ایلچے کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار گول اسکور کیے۔ میچ کے پندرہویںمنٹ میں ریال میڈرڈ کے کھلاڑی کی

میڈرڈ۔ 25 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اسپینی فٹبال کلب ریال میڈرڈ کے لیے اپنی 25 ویں ہیٹ ٹرک اسکور کر لی ہے جبکہ ان کی اس کارکردگی کی بدولت میڈرڈ نے ایلچے کو 4-1 سے شکست دے دی۔ اسٹار فٹبالر نے ایلچے کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار گول اسکور کیے۔ میچ کے پندرہویںمنٹ میں ریال میڈرڈ کے کھلاڑی کی جانب سے فاؤل کے باعث ریفری نے حریف ٹیم کو پینالٹی ایوارڈ کی جس پر گول کے بعد اسٹارز سے سجی لیگ ٹیم خسارے میں چلی گئی۔ تاہم پانچ منٹ بعد ہی گیرتھ بیل نے جیمز روڈری گوئیز کے پاس پر ہیڈر کے ذریعے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ کھیل کے 28 ویں منٹ میں ایلچے کے کھلاڑی کی جانب سے فاؤل پر امپائر نے ریال کو پینالٹی ایوارڈ کی جس پر رونالڈ نے اپنا کھاتا کھولا۔ پانچ منٹ بعد ہی رونالڈو نے مارسیلو کے پاس پر ہیڈر کے ذریعے گول کر کے اپنی ٹیم کی برتری دوگنی کر دی۔ وقفے پر میچ میں ریال میڈرڈ کو 3-1 کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف کے 35 منٹ تک کوئی بھی ٹیم گول اسکور نہ کر سکی تاہم کھیل ختم ہونے سے دس منٹ قبل رونالڈو نے ایک اور فیلڈ گول کر کے ریال کے لیے اپنی 25 ویں ہیٹ ٹرک اسکور کر ڈالی۔ کھیل ختم ہونے سے چند لمحات قبل انجری ٹائم میں رونالڈو کی ٹیم کو ایک اور پینالٹی ملی جس پر اسٹار کھلاڑی نے گول کر کے میچ میں چوتھا گول اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی ٹیم کو میچ میں 5-1سے فتح دلا دی۔ یہ رونالڈو کا ریال میڈرڈ کے لیے چار دن میں ساتواں گول تھا جہاں اس سے قبل انہوں نے ہفتے کو ڈپروتیوو لا کرونا کے خلاف اپنی ٹیم کی 8-2سے کامیابی میں ہیٹ ٹرک اسکور کی تھی۔ 2009 میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو چھوڑ کر ریال میڈرڈ آنے والے اسٹار پرتگالی کھلاڑی پانچ سال میں ریال میڈرڈ کے لیے 25 ہیٹ ٹرک کر چکے ہیں جبکہ اب تک انہیں 253 میچوں میں 260 گول اسکور کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

TOPPOPULARRECENT