Thursday , December 13 2018

رونالڈو کی شاندار واپسی ، پرتگال 5-1 سے فاتح

ایسٹ روتھرفورڈ ( امریکہ ) ۔ 11 جون ۔ (سیاست ڈاٹ کام)کرسٹیانو رونالڈو نے عالمی کپ کے آغاز سے قبل خود کو فٹ قرار دیتے ہوئے حریف ٹیموں کیلئے ایک انتباہ جاری کردیا ہے جیسا کہ یہاں آئرلینڈ کے خلاف منعقدہ ایک دوستانہ مقابلے میں رونالڈو نے جہاں گول کیا وہیں ان کی ٹیم پرتگال نے 5-1 کی ایک شاندار کامیابی درج کروائی ہے ۔ رئیل میڈرڈ کے اسٹرائیکر ر

ایسٹ روتھرفورڈ ( امریکہ ) ۔ 11 جون ۔ (سیاست ڈاٹ کام)کرسٹیانو رونالڈو نے عالمی کپ کے آغاز سے قبل خود کو فٹ قرار دیتے ہوئے حریف ٹیموں کیلئے ایک انتباہ جاری کردیا ہے جیسا کہ یہاں آئرلینڈ کے خلاف منعقدہ ایک دوستانہ مقابلے میں رونالڈو نے جہاں گول کیا وہیں ان کی ٹیم پرتگال نے 5-1 کی ایک شاندار کامیابی درج کروائی ہے ۔ رئیل میڈرڈ کے اسٹرائیکر رونالڈو جوکہ ران اور گھٹنے کی تکلیف کے باعث ابتدائی 2 وارم اپ مقابلوں میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کرپائے تھے انھوں نے آئرلینڈ کے خلاف شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے خود کو فٹ قرار دیدیا ہے ۔ پرتگال کی ٹیم کو اس مقابلے کے فوری بعد برازیل روانہ ہونا تھا اور اس نے برازیل میں عالمی کپ میں شرکت سے قبل ایک حوصلہ افزاء کامیابی حاصل کی

اور اس کامیابی میں رونالڈو کا گول بنانا ٹیم کے لئے خوش آئند ہے ۔ رونالڈو کو مقابلے میں 65 ویں منٹ میں متبادل کے طورپر میدان میں اتارا گیا تھا جنھوں نے میدان میں آمد کے ساتھ ہی دکھادیا کہ وہ کس چیز کیلئے شہرت رکھتے ہیں۔ ایکشن میں نظر آتے ہی 51سکنڈس میں ہی انھوں نے ایک شاندار کک گول کی طرف لگائی تاہم آئرش گول کیپر ڈیوڈ رفورڈے نے رونالڈو کے حملے کو گول میں تبدیل ہونے نہیں دیا۔ 10 منٹ بعد رونالڈو گول بنانے میں اس وقت کامیاب ہوگئے جب انھوں نے 20 گز کی دوری سے فری کک کو گول میں تبدیل کردیا ۔ 19 منٹ بعد رونالڈو دوسرا گول کرنے کے قریب پہنچ چکے تھے تاہم انھیں کامیابی حاصل نہیں ہوئی جبکہ پرتگال کی 3-0 کی سبقت میں بھی رونالڈو بہت زیادہ چھائے رہے ۔

TOPPOPULARRECENT