Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / رونالڈو کی ہیٹ ٹرک نے رئیل میڈرڈکو سیمی فائنل میںپہنچایا

رونالڈو کی ہیٹ ٹرک نے رئیل میڈرڈکو سیمی فائنل میںپہنچایا

میڈرڈ۔ 13 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مشہور اسپینی کلب رئیل میڈرڈ نے عالمی شہرت یافتہ اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کی ہیٹ ٹرک کی بدولت وولفز برگ کو شکست دے کر چیمپیئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔یہاں کھیلے گئے چیمپیئنز لیگ کے کوارٹر فائنل کے سکنڈ لیگ کیلئے جب رئیل میڈرڈ کی ٹیم نے میدان سنبھالا تو اُن کے ذہنوں میں فرسٹ لیگ کی 0-2کی شکست تازہ تھی کیونکہ پہلے لیگ میں اسے جرمن ٹیم نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر 2-0سے شکست دے کر سب کو حیران کردیا تھا۔یہی وجہ تھی کہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ شاید رئیل میڈرڈ کی ٹیم اس مرتبہ چیمپیئنز لیگ کے کوارٹر فائنل مرحلے سے ہی باہر ہو جائے لیکن رونالڈو نے وولفز برگ کے ارمان خاک میں ملا دیئے۔

اپنے ہوم گراؤنڈ پر میڈرڈ نے شروع سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور وولفز برگ کے خلاف برتری کے حصول کی کوشش کی اور ان کی یہ کوشش اس وقت رنگ لے آئی جب 16ویں منٹ میں رونالڈو نے گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ابھی جرمن لیگ کی ٹیم اس صدمے سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ اگلے ہی منٹ میں رونالڈو نے شاندار ہیڈر کی بدولت اپنی ٹیم کی برتری دگنی کر دی۔ ہاف ٹائم کے اختتام تک رئیل میڈرڈ کو 2-0 کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں وولفز برگ نے برتری کم کر کے میچ میں واپسی کی کوشش کی لیکن وہ گیند کو گول میں پہنچانے میں ناکام رہے۔ادھر رونالڈو نے 77ویں منٹ میں فری ہٹ پر گول کر کے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیم کو 3-0 کی برتری دلا دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔اب رونالڈو 93 گول کے ساتھ چیمپیئنز لیگ کی تاریخ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں جبکہ صرف اس سیزن میں وہ چھ مرتبہ گیند کو گول کی راہ دکھا چکے ہیں۔ مجموعی گول اوسط 3-2رہی اور اس طرح رئیل میڈرڈ نے لگاتار چھٹی مرتبہ چیمپیئنز لیگ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ادھر مانچسٹر میں مانچسٹر سٹی نے ڈی۔برون کے گول کی بدولت پیرس سینٹ جرمین کو 1-0سے شکست دی اورمجموعی گول اوسط میں 3-2 کی برتری کی وجہ سے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

TOPPOPULARRECENT