Friday , September 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / رونالڈو کی 50 ویں ہیٹ ٹرک،میڈرڈ 6-3 سے فاتح

رونالڈو کی 50 ویں ہیٹ ٹرک،میڈرڈ 6-3 سے فاتح

میڈرڈ۔20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)ہسپانوی کلب رئیل میڈرڈ کے پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اپنے ریکارڈز کی فہرست میں ایک اور اضافہ کرتے ہوئے لالیگا میں اپنے کلب کو 3۔6 سے فتح دلانے میں کامیاب ہو گئے۔ شاندار کھیل کی بدولت کرسٹیانو رونالڈو نے اس مقابلے میں اپنے کیریئر کی50ویں ہیٹ ٹرک مکمل کی۔2016-17 کے فٹبال سیزن کے اختتامی مراحل کے دوران فرسٹ ڈویژن لیگ میں شامل کئے جانے والے کلب گیرونا نے بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور رئیل میڈرڈ کو 3گول کرنے میں کامیاب رہا۔ فارورڈ کرسٹیان اسٹوانی نے2گول کئے ۔گیرونا کی دفاعی لائن کے پاس رونالڈو کے حملوں کا کوئی جواب نہیں تھا جنہوں نے میچ کے 11ویں منٹ میں ٹونی کروس کے پاس پر اپنا پہلا گو ل کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلائی ۔ 29ویں منٹ میں گیرونا کے فارورڈ اسٹوانی نے شاندار ہیڈ کے ذریعہ میچ برابر کردیا۔ دوسرا ہاف شروع ہوا تو رونالڈو پھر ایکشن میں آئے اور دوسرے ہی منٹ میں گول کرکے رئیل میڈرڈ کو پھر سبقت دلادی۔اس مرتبہ انہیں کریم بیزیما کی مدد حاصل ہوئی۔59 ویں منٹ میں ایک اور خوبصورت موو کے دوران رونالڈو کو گول کرنے کا موقع ملا لیکن انہوں نے ساتھی کھلاڑی ویکز کو پاس دیا جو گول کرنے میں کامیاب ہو گئے اور ٹیم کی برتری بھی3-1 ہو گئی۔5 منٹ بعدرونالڈو نے اپنا تیسرا اور ٹیم کا چوتھاگول کرتے ہوئے کیریئر میں ہیٹ ٹرک کی نصف سنچری بھی مکمل کی۔گیرونا کے فارورڈ اسٹوانی ایک مرتبہ پھر میزبان ٹیم کی دفاعی لائن توڑنے میں کامیاب رہے اور گول کرکے خسارہ کم کر دیا۔مقررہ وقت ختم ہو نے سے4 منٹ پہلے رئیل میڈرڈ کے گیرتھ بیل نے مقابلہ5-2 کردیا تاہم 2منٹ بعد گیرونا کے جوآنپے نے ٹیم کا تیسرا گول کردیا۔ مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد انجری ٹائم میںرونالڈو نے اپنا چوتھا اور ٹیم کا چھٹا گول کرکے قطعی اسکور3۔6 پہنچا دیا۔ رئیل میڈرڈ لالیگا میں ٹیموں کے جدول میںہنوزتیسرے مقام پر ہے جبکہ سرفہرست ٹیم بارسلونا نے اس سیزن کا خطاب جیتنے کی راہ بڑی حد تک ہموار کر لی ہے۔

TOPPOPULARRECENT