Thursday , August 16 2018
Home / Top Stories / رونالڈہینو نے بیک وقت دو عورتوں سے شادی کی ۔

رونالڈہینو نے بیک وقت دو عورتوں سے شادی کی ۔

برازیل۔ مشہور فٹبال کھلاڑی رونالڈہینو اب بھی نئے میدان پر اپنے کھیل کے کرتب دیکھارہے ہیں۔ برازیل سے مل رہی خبروں کے مطابق فٹبال سے ریٹائرڈ اسٹار نے بیک وقت دو عورتوں سے ماہ اگست میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوجائیں گے ‘ اور ان کی متوقع بیویاں ہونگی پریسیلا کوئلہو اور بیتریز سوزی ہونگی۔

رپورٹس کے مطابق بارسلیونا کے سابق اسٹارس کے ساتھ مذکورہ دونوں عورتیں ’’مسرت‘‘ کے ساتھ پانچ ملین پانڈس کے ان کے عالیشان گھر ریو ڈی جانیریو منشن میں پچھلے سال ڈسمبر سے رہ رہی ہیں۔بتایاجارہا ہے کہ دونوں عورتیں جڑواں ہیں۔

اس کے علاوہ فٹبال کھلاڑی کی جانب سے انہیں پندرہ سو پاؤنڈس کا الاؤنس بھی ملتا ہے ‘ خبر یہ بھی ہے کہ 38سالہ کھلاڑی نے اپنے حالیہ بیرونی دورے میں دونوں کے لئے ایک ساتھ ایک ہی پرفیوم بھی خریدا ہے۔

تاہم اسٹار کھلاڑی کی بہن ڈائسی اپنے بھائی کی اس شادی کے خلاف ہے ‘ برازیل میڈیا نے ڈائیسی کے حوالے سے کہاکہ وہ شادی میں شرکت کرنے والی نہیں ہیں۔ تاہم کھلاڑی کے چاہنے والوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔

برازیلن سنگر جورگی وارسیلا جو رونالڈہینو کے پڑوسی ہیں کے علاوہ دیگر کئی مشہور شخصیتوں نے شادی میں موجودرہنے کی توثیق کی ہے۔سانتا مونیکا کانڈومنیم میں شادی کی تقریب نہایت ہی پرائیوٹ اندازمیں ہوگی جہاں پر 2015سے فٹبال کھلاڑی مقیم ہے۔خبر یہ بھی ہے کہ ’’ اس سال کے ریو کارونیوا ل کے لئے رونالڈہینو نے سامبیڈراوم میں وی ائی پی باکس لیاہے جہاں سے وہ دونوں کے ساتھ جلوس کا نظارہ کریں گے‘‘

TOPPOPULARRECENT