Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / رونالڈینو کی پریمیر فوٹسل کیلئے چینائی آمد

رونالڈینو کی پریمیر فوٹسل کیلئے چینائی آمد

چینائی ، 14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) درجنوں صحافیوں اور فوٹوگرافرز میں گھرے دو مرتبہ کے فیفا بیلن ڈی آر ونر رونالڈینو شہر پہنچ چکے ہیں تاکہ پریمیر فوٹسل ٹورنمنٹ کے افتتاحی ایڈیشن میں شریک ہوسکیں۔ 36 سالہ برازیلی اسٹار گوا فائیوز کی اس فرنچائز کے شناختی کھلاڑی کے طور پر نمائندگی کریں گے۔ ہلکے پھلکے لباس میں ملبوس سابق بارسلونا اور اے سی میلان اسٹار کو کل شب دیر گئے جیسے ہی وہ انٹرنیشنل ایرپورٹ سے باہر آئے، منتظر میڈیا نے گھیر لیا۔ 2002ء ورلڈ کپ ونر پُرسکون نظر آئے جیسا کہ انھوں نے فوٹوگرافرز کو تصویرکشی کا موقع دیا۔ آرگنائزرز نے لجنڈری فٹبالر کیلئے رولس روئس کا انتظام کیا جبکہ لیگ سی ای او ابھنندن بالاسبرامنیم استقبال کیلئے موجود تھے۔ چینائی انٹرنیشنل ایرپورٹ کافی توجہ کا مقام رہا جہاں دیگر مشہور فٹبالرز پال شولز، ریان گیگز اور ہرنن کرسپو بھی یکے بعد دیگر پہنچے۔ افتتاحی سیزن کل یہاں شروع ہوگا اور 18 جولائی کو گوا منتقل ہوگا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT