Wednesday , November 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / رونالڈینہو کا سبکدوشی کا اعلان

رونالڈینہو کا سبکدوشی کا اعلان

ساؤ پالو۔17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) برازیلی سابق کھلاڑی اور بارسلونا کے مڈفیلڈر رونالڈینہو نے عالمی کپ، چیمپئنز لیگ جیسے ایوارڈس سے سجے سنہرے کیریئر سے سبکدوشی کا اعلان کردیا ہے ۔برازیلی کھلاڑی کے بھائی اور ایجنٹ ایسس نے اس کی اطلاع دی ہے ۔ رونالڈینہو نے اپنے کیریئر میں عالمی کپ، چیمپئنز لیگ، کوپا کیبیرٹاڈوریس جیسے بڑے خطاب جیتے اور دنیا کے بہترین کھلاڑی بھی بنے ۔ انہوں نے 2015 کے بعد سے کوئی فٹ بال مقابلہ نہیں کھیلا ہے لیکن پھر بھی وہ پیشہ ورانہ فٹ بال میں موجود تھے ۔ایسس نے ریو ڈی جینرو کے ایک اخبار سے کہا ہم کچھ بڑا کرنے جا رہے ہیں اور کچھ بہترین، روس میں ہونے والے عالمی کپ کے بعد اگست میں ممکنہ ہم کچھ الگ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ رونالڈینہو کے لئے وداعی میچ ہوگا جس کے میچ برازیل، یورپ اور ایشیا میں ہونگے اور ٹیم کے ساتھ بھی اس کا ایک میچ ہوگا۔

جانسن آئی پی ایل کیلئے پی ایس ایل سے دستبردار
کراچی۔17 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی فاسٹ بولر مچل جانسن پاکستان سوپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ فاسٹ بولر کو پاکستان سوپر لیگ تھری کیلئے ٹیم کراچی کنگز نے ڈرافٹ سے منتخب کیا تھا تاہم اب وہ لیگ کے دوران ایکشن میں دکھائی نہیں دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ کو بتایاگیا ہے کہ مچل جانسن انڈین پریمئر لیگ سے قبل آرام کرنا چاہتے ہیں اس لئے پی ایس ایل نہیں کھیلیں گے۔ مچل جانسن کی پی ایس ایل سے دستبرداری کی وجہ ان کے کوچ مکی آرتھر سے کشیدہ تعلقات اور پلاٹینم سے ڈائمنڈ زمرے میں تنزلی پر ناراضی بھی بتائی جارہی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT