Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / رونالڈینیو اوردیگر فٹبالرز کی پاکستان آمد

رونالڈینیو اوردیگر فٹبالرز کی پاکستان آمد

اسلام آباد۔8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) برازیل کے معروف فٹبالر رونالڈینیو اور انگلینڈ کے رائن گگز سمیت دنیا کے 7 بین الاقوامی فٹبالرز دو نمائشی مقابلے کھیلنے کے لئے پاکستان پہنچ گئے۔بین الاقوامی کھلاڑی لیڑرز لیگ کی جانب سے ہفتہ کو کراچی میں جبکہ اتوار کو لاہور میں منعقد ہونے والے نمائشی مقابلوں میں شرکت کریں گے ۔دبئی سے خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے والے فٹبالرز میں رونالڈینیو اور رائن گگز کے علاوہ ڈیوڈ جیمز، جارج بوٹینگ، رابرٹ پیریس، لوئس بامورٹے اور نکولس اینلکا شامل ہیں۔عالمی شہریت یافتہ فٹبالرز کو اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے انتہائی سخت سیکورٹی میں دارالحکومت کے نجی ہوٹل میں پہنچایا گیا۔دوستانہ میچ کی منتظم کمپنی ’لیڑرز لیگ‘ کی جانب سے منعقدہ میچ میں شرکت کے لئے پاکستان آنے والے بین الاقوامی فٹبالرز اسلام آباد میں اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ان 7 بین الاقوامی کھلاڑیوں میں سے 2 کا تعلق برازیل، 2 کا تعلق انگلینڈ جبکہ ایک فٹبالر کا تعلق فرانس، ایک کا ہالینڈ اور ایک کا پرتگال سے ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT