Friday , October 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / رونکی کراچی کنگز کے خلاف فائنل نہ کھیلنے کے خواہاں

رونکی کراچی کنگز کے خلاف فائنل نہ کھیلنے کے خواہاں

دبئی۔20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پی ایس ایل تھری میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو اپنی زبردست بیٹنگ کی بدولت فائنل میں پہنچانے والے بیٹسمین لیوک رونکی فیصلہ کن مقابلے میں ایک مرتبہ پھر کراچی کنگز کیخلاف مقابلے سے گریزاں ہیں کیونکہ رونکی کا ماننا ہے کہ مقامی ٹیم کو فائنل میں شائقین کی زبردست حمایت حاصل ہو گی جس کے سبب وہ دباؤ کا شکار بھی ہو سکتے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے سابق بیٹسمین لیوک رونکی بھی پاکستان میں کھیلتے ہوئے اسی تجربے سے گزرنا چاہتے ہیں جس کا لطف گزشتہ برس کی فائنلسٹ ٹیموں نے لاہور میں اٹھایا تھا اور مقامی شائقین نے ان کی زبردست پذیرائی کی تھی لیکن وہ اس بات کے حق میں نہیں کہ ان کا سامنا فائنل میں ایک مرتبہ پھر کراچی کنگز سے ہو جسے دوسرے ایلی منیٹر میں کامیابی فیصلہ کن مقابلے تک پہنچا سکتی ہے اور ایسا ہوا تو اسے کراچی کے شائقین کی بھرپور حمایت حاصل ہو گی جو انہیں دباؤ میں بھی مبتلا کر سکتی ہے۔ رونکی کے بموجب وہ اس حقیقت سے واقف ہیں کہ فائنل کی ٹکٹیں محض تین گھنٹے میں فروخت ہو گئی تھیں جس سے مقامی شائقین کی دلچسپی واضح ہے لہٰذا اگر کراچی کنگز فائنل میں نہ پہنچے تو انہیں تھوڑی بہت حمایت مل جائے گی۔ جنوبی افریقہ کے کیپلر ویسلز کے بعد دو آئی سی سی رکن ممالک کی نمائندگی کرنے والے لیوک رونکی 2007 میں آسٹریلیائی اے ٹیم کے ساتھ پاکستان میں کھیلنے کا اعزاز رکھتے ہیں تاہم اس وقت ان کے میچز لاہور،فیصل آباد اور شیخوپورہ میں کھیلے گئے تھے جبکہ رونکی کے مطابق پی ایس ایل فائنل بہت بڑا مقابلہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT