Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / ’’رونی اب اسٹرائیکر نہیں مڈ فیلڈ کے کھلاڑی‘‘

’’رونی اب اسٹرائیکر نہیں مڈ فیلڈ کے کھلاڑی‘‘

لندن ، 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان ایلن شیئرر نے کہا ہے کہ اب وین رونی انگلش فٹبال ٹیم کے صف اول کے اسٹرائیکر نہیں رہے۔ انگلینڈ ٹیم کے کپتان اور سب سے زیادہ گول بنانے والے رونی کو یورو 2016ء کے 26 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ایلن نے کہا کہ 30 سالہ رونی اب اسٹرائیکر نہیں بلکہ ہیری کین اور جیمی واردی کے پیچھے مڈ فیلڈ میں کسی پوزیشن کیلئے زیادہ موزوں ہیں۔ ’’کپتان کیلئے ہمیشہ ٹیم میں جگہ ہوتی ہے اور ہونی بھی چاہئے۔ لیکن رونی کے صف اول کا اسٹرائیکر ہونے کے دن گئے۔ ویسے اب بھی وہ عمدہ کھیل پیش کر سکتے ہیں۔‘‘ ایلن نے مزید کہا: ’’میرے خیال میں ہیری کین اور جیمی واردی کو آگے کھیلنے کا موقع ملنا چاہئے۔ میں اب بھی سمجھتا ہوں کہ رونی کی ٹیم میں جگہ ہے، چاہے وہ مڈ فیلڈ میں ہو یا بطور نمبر 10 کھلاڑی ۔‘‘ انگلش ٹیم کا کپتان مقرر ہونے کے بعد رونی نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا تھا: ’’یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ میرے خواب میں بھی نہیں تھا کہ مجھے کپتان بنا دیا جائے گا۔‘‘ رونی انگلینڈ کی طرف سے کھیلنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بنے تھے۔

TOPPOPULARRECENT