Saturday , December 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / رونی کودوسالہ ڈرائیونگ پابندی کا سامنا

رونی کودوسالہ ڈرائیونگ پابندی کا سامنا

لندن۔19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)شراب کے نشے میں ڈرائیونگ کے جرم میں انگلش فٹبال ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز فٹبالر وین رونی کے ڈرائیونگ کرنے پر دو سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔جولائی میں مانچسٹر یونائیٹڈ سے ایورٹن کا حصہ بننے والے 31 سالہ رونی رواں ماہ کے آغاز میں حراست میں لیا گیا تھا جہاں ان پر حد سے زیادہ الکحل استعمال کر کے ڈرائیونگ کرنے کا الزام تھا۔ شمالی انگلینڈ کی عدالت نے انہیں مقررہ حد سے تین گنا زیادہ نشہ کر کے ڈرائیونگ کرنے کے جرم میں دوسال ڈرائیونگ پر پابندی کی سزا سنائی۔اس کے ساتھ ایورٹن کے فٹبالر کو 100 گھنٹے مفت سماجی خدمت بھی کرنا پو گا۔انہیں رواں ماہ یکم ستمبرکو پولیس نے روکا تھا جہاں شراب کے نشے میں ڈرائیونگ کرنے کے جرم میں انہیں گرفتار کیا گیا تھا تاہم بعدازاں ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔رونی نے اپنے بیان میں کہا کہ میں اپنے کئے پر بہت شرمندہ ہوں اور عوام سے معافی مانگتا ہوں، میں نے جو کیا وہ بہت غلط تھا۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے اہلخانہ، کلب اور منیجر سے بھی معافی مانگ چکا ہوں اور عدالت کی جانب سے دی گئی سزا کو کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں۔یاد رہے کہ انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ بین الاقوامی گول اسکور کرنے کے ریکارڈ کے حامل رونی نے جولائی میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو چھوڑتے ہوئے ایورٹن کلب کا حصہ بننے کا اعلان کیا تھا۔اس اعلان کے بعد اگست میں رونی نے بین الاقوامی فٹبال سے سبکدوشی کا اعلان بھی کر دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT