Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / رونی کے 200 گول مکمل

رونی کے 200 گول مکمل

لندن ۔22 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام )اتحاد اسٹیڈیم میں مانچسٹر سٹی اور ایورٹن کے درمیان سنسنی خیز میچ 1-1 گول سے برابر رہا لیکن رونی نے 200 واں گول 35 ویں منٹ میں اسکور کیا۔ فٹبال انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی اور ایورٹن کا میچ تو برابر رہا لیکن وین رونی نے اپنی واحد کامیابی سے ایونٹ میں گولز کی ڈبل سنچری اسکور کر کے سب کے دل جیت لیے۔ اتحاد اسٹیڈیم میں فٹبال کا بڑا میلہ سجا ، انگلش پریمئر لیگ کی ٹیمیں مانچسٹر سٹی اور ایورٹن آمنے سامنے آئیں۔میچ کے پینتیسویں منٹ میں مانچسٹر یونائیٹڈ سے آنے والے وین رونی نے ایورٹن میں اپنی آمد کو یادگار بنا لیا ۔ اسٹرائیکر نے انگلش پریمیئر لیگ میں اپنے گولز کی تعداد 200 کر لی۔ اس سنگ میل کے ساتھ اسٹرائیکر ایلن شیئرر کے بعد دوسرے انگلش فٹبالر بن گئے جنہوں نے 441 میچوں میں اپنے گول اسکور کو 260 تک پہنچایا۔ایورٹن کی اسی 1-0 کی برتری پر پہلے ہاف کا اختتام ہوا۔ 44 ویں منٹ میں سٹی کے واکر کو فاؤل پر ریفری نے آؤٹ کر دیا۔ اس فیصلے کے بعد دس رکنی ٹیم کا امتحان مزید سخت ہو گیا۔ 42 منٹ میں مانچسٹر سٹی نے گول کر کے حساب برابر کر دیا۔
میچ تو بے نتیجہ ختم ہو گیا لیکن وین رونی نے گولز کا ایک سنگ میل عبور کرلیا۔

 

TOPPOPULARRECENT