Tuesday , January 16 2018
Home / کھیل کی خبریں / روٹس کی سنچری، ویسٹ انڈیز کیخلاف انگلینڈ کا موقف مستحکم

روٹس کی سنچری، ویسٹ انڈیز کیخلاف انگلینڈ کا موقف مستحکم

سینٹ جارج (گریناڈا) ۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگز کے تیسرے دن جوروٹس کی سنچری نے انگلینڈ کو 6 وکٹس کے نقصان سے 373 رن کے ساتھ ایک مستحکم مقام پر پہنچا دیا ہے۔ روٹس کی یہ چھٹی ٹسٹ سنچری تھی۔ میزبان ویسٹ انڈیز کی ٹیم 299 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوچکی تھی۔ یارک شائرمن کے 24 سالہ روٹس نے اینٹیگا میں کھی

سینٹ جارج (گریناڈا) ۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگز کے تیسرے دن جوروٹس کی سنچری نے انگلینڈ کو 6 وکٹس کے نقصان سے 373 رن کے ساتھ ایک مستحکم مقام پر پہنچا دیا ہے۔ روٹس کی یہ چھٹی ٹسٹ سنچری تھی۔ میزبان ویسٹ انڈیز کی ٹیم 299 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوچکی تھی۔ یارک شائرمن کے 24 سالہ روٹس نے اینٹیگا میں کھیلے گئے پہلے ٹسٹ میچ میں نصف سنچری بنائی تھی اور آج 118 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے اور اپنی ٹیم کو مستحکم مقام پر پہنچا دیا جب انگلینڈ کو ویسٹ انڈیز پر 74 رن کی سبقت حاصل ہوگئی۔ روٹ اور جوس بٹلر اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کھیل کے آخری دن فتح پر توجہ مرکوز کریں گے جو گذشتہ ہفتہ سرویوئین رچرڈس اسٹیڈیم پر ان کے ہاتھوں سے نکل گئی تھی۔ روٹس نے کہا کہ ’’میں ٹھیک محسوس کررہا ہوں۔ مومنٹ بھی ٹھیک ہے۔ چنانچہ ایسی صورتحال کا فائدہ اٹھایا جانا چاہئے۔ جہاں تک ممکن ہوسکے رن بنانا چاہئے تاوقتیکہ یہ صورتحال برقرار رہتی ہے‘‘۔ انگلینڈ کے باہر روٹس کی یہ پہلی ٹسٹ سنچری تھی۔ 125 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے دو چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے انہوں نے یہ سنچری مکمل کی۔ روٹس نے چوتھے وکٹ کی رفاقت میں گیری بیلانس کے ساتھ 165 رن بنائے لیکن لگاتار دوسری ٹسٹ سنچری بنانے کے خواہاں بیلانس 77 کے اسکور پر تھے کہ لاپرواہی کے ساتھ ایک شاٹ کھیلتے ہوئے آؤٹ ہوگئے۔ انگلینڈ کے نئے بیٹسمین معین علی صفر پر آؤٹ ہوگئے جبکہ بن اسٹوکس بھی زیادہ دیر کھیل نہیں پائے اور 8 رن کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

TOPPOPULARRECENT