Sunday , August 19 2018
Home / Top Stories / روٹومیک کے مالک کوٹھاری پولیس تحویل منظور

روٹومیک کے مالک کوٹھاری پولیس تحویل منظور

نئی دہلی۔23 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے روٹومیک کے مالک وکرم کوٹھاری اور ان کے بیٹے راہول کوٹھاری کو 3,695 کروڑ روپئے کے بینک قرض اسکام کے مقدمہ کے ضمن میں دہلی کی ایک عدالت میں پیش کیا اور ان دونوں کو مزید پوچھ گچھ کے لیے لکھنو لیجانے تحویل برائے منتقلی میں دینے کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ دونوں کو ایک دن کیلئے لکھنؤ منتقلی کے مقصد سے پولیس تحویل میں دیا گیا۔ ان دونوں کو ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ سمروشال کے اجلاس پر پیش کیا گیا تھا۔ جنہیں قرض کی باز ادائیگی میں کوتاہی و دھوکہ دہی کے الزام کے تحت گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔سات بینک کے کنزورشیم نے کوٹھاری کی قلم بنانے والی کمپنی روٹومیک گلوبل پرائیویٹ لمیٹڈ کو 2008ء اور اس کے بعد سے 2,919 کروڑ روپئے کا قرض دیا تھا۔ بعدازاں بشمول سود قرض کی یہ رقم 3,695 کروڑ روپئے تک پہنچ گئی۔ بینک آف انڈیا کے زیر قیادت قرض دینے والے کنزورشیم کی ایک رکن بینک آف بڑودہ کی شکایت پر سی بی آئی نے یہ کارروائی شروع کی۔ بینک آف بڑودہ نے اندیشہ ظاہر کیا تھا کہ وکرم کوٹھاری بھی ملک سے فرار ہوسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT