Sunday , May 27 2018
Home / کھیل کی خبریں / روٹ کو قیادت سے برطرف کیا جانا چاہئے:سوان

روٹ کو قیادت سے برطرف کیا جانا چاہئے:سوان

پرتھ ۔16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)جیسے جیسے ایشز سیریز آگے بڑھ رہی ہے انگلش کرکٹرز پر دبائو بڑھتا جارہا ہے۔ مبصرین کی طرح سابق کرکٹرز کی تنقیدوں کا رخ بھی اب ان کی طرف ہوگیا ہے۔ تازہ ترین رد عمل سابق آف اسپنر گرائم سوان کا سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انگلش ٹیم سہمی سہمی کھیل رہی ہے اور موجودہ کپتان جیو روٹ اس ذمہ داری کے لائق نہیں ہیں،ان سے فوری طور پر کپتانی واپس لینی چاہیئے۔ موجودہ ایشز کی 5 اننگز میں صرف 162 رنز بنانے والے بیٹسمین کے بارے میں سوان نے کہا کہ کپتانی نے ان کی اصل صلاحتیں چھین لی ہیں۔ اسٹورٹ براڈ کپتانی کے لائق ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ آل رائونڈر بین اسٹوکس کو 5 ویں نمبر پر کھلانا چاہئے،5 اننگز میں 69 رنز بنانے والے سابق کپتان اور تجربہ کار کرکٹر السٹر کک بھی ان کے نشانے پر ہیں۔ 2013-14 کی سیریز میں کیون پیٹرسن ناکامی کی وجہ سے کیریئر سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ اس مرتبہ کک پر بھی دبائو بڑھ رہا ہے۔ سابق کرکٹرس ناصر حسین اور مائیکل وان بھی اپنی ٹیم پر تنقید کر رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT