Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / روٹ کی شاندار بیٹنگ‘انگلینڈ کا مستحکم موقف

روٹ کی شاندار بیٹنگ‘انگلینڈ کا مستحکم موقف

لندن۔7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)جنوبی افریقہ کیخلاف لارڈز ٹسٹ میں انگلش کپتان جوروٹ نے ناقابل شکست 184رنز کی اننگز سے اپنی ٹیم کو مضبوط موقف پر لا کھڑا کیا۔ پہلا دن ختم ہونے پر میزبا ن ٹیم نے پانچ وکٹوں پر 357رنز بنا ئے۔ معین علی61 رنز پر ہیں جبکہ بین اسٹوکس56 ، گیری بالانس 20، جونی بیئر سٹو 10، کیٹن جیننگزآٹھ اور الیسٹر کک تین رنز بنا سکے۔جنوبی افریقہ کی طرف سے فاسٹ بولر ورنان فلینڈر نے تین ، مورنی مورکل اور کگیسوربادا نے فی کس ایک وکٹ حاصل کی۔

TOPPOPULARRECENT