Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / روٹ کی ڈبل سنچری، انگلینڈ کا ہمالیائی اسکور

روٹ کی ڈبل سنچری، انگلینڈ کا ہمالیائی اسکور

اولڈ ٹرافوڈ 23جولائی (سیاست ڈاٹ کام) انگلش ٹیم کے نوجوان بیٹسمین جیو روٹ نے اپنی ڈبل سنچری مکمل کرتے ہوئے انگلینڈ کو مستحکم موقف میں پہنچادیا ہے۔ یہاں کھیلے جارہے انگلینڈ ۔ پاکستان دوسرے ٹسٹ کے دوسرے دن کھانے کے وقفہ کے بعد انگلش ٹیم نے تادم تحریر 6 وکٹوں کے نقصان پر 491 رنز اسکور کرلئے ہیں۔ روٹ 365 گیندوں میں 22 چوکوں کی مدد سے 205 رنز بناکر کھیل رہے ہیں جن کے ساتھ وکٹ کیپر بیٹسمین بیرسٹو 14 گیندوں میں 2 چوکوں کی مدد سے 16 رنز اسکور کرتے ہوئے اپنے ارادے واضح کردیئے ہیں۔ آج ابتدائی کامیابیاں یاسر شاہ اور وہاب ریاض کو حاصل ہوئی ہیں۔ یاسر شاہ نے کرس ووکس (58) کو اپنی ہی بولنگ پر کیچ لیتے ہوئے پویلین کی راہ دکھائی۔ جبکہ وین اسٹوک (34) کو ریاض نے آؤٹ کیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT