Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / روپئے نہ ملنے پر لوگوں کا بینک میں ہنگامہ

روپئے نہ ملنے پر لوگوں کا بینک میں ہنگامہ

الور۔ 22 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان میں اس ضلع کے بڑود میو قصبے میؓ بنک سے روپے نہ نکلنے سے ناراض لوگوں نے آج بنک کھلتے ہی ہنگامہ کرنا شروع کردیا اور بنک کے اسٹاف کے ساتھ دھمکامکی شروع کردی، جس سے اسے دل کا دورہ پڑگیا اور اسے اسپتال میں داخل کرانا پڑا۔سرکار اطلاع کے مطابق اس قصبے میں واقع پنجاب نیشنل بنک میں گذشتہ پانچ دنو ں سے لوگوں کو روپیہ نہیں مل رہا تھا، جس سے پریشان ہوکر لوگوں نے آج ہنگامہ کردیا اور بنک کے ملازمین کے ساتھ دھکامکی شروع کردی، جس سے بنک کے ایک کیشیئر امید لال مینا کو ہارٹ اٹیک ہوگیا۔ اسے نازک حالت میں ایمبولینس کے ذریعے بڑودہ میو سے ریفر کرکے الور کے ایک پرائیویٹ اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا۔لوگوں کے ذریعے ہنگامہ کرنے کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے بنک کے ملازمین کو تحفظ فراہم کرایا۔ پولیس مشتعل عوام کو خاموش کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔
علیحدگی پسند لیڈر آسیہ اندرابی رہا
سرینگر، 22 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) علیحدگی پسند تنظیم دختران ملت کی صدر آسیہ اندرابی کو 75 دن تک حراست میں رکھنے کے بعد جیل سے رہا کر دیا گیا ہے ۔دختران ملت کی ایک ترجمان نے یہاں کہا کہ آسیہ اندرابی کو 75 دن تک حراست میں رکھنے کے بعد کل بارہمولہ کے سب جیل سے رہا کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے ایک مقامی عدالت نے اندرابی کے خلاف لگے پپلز سیفٹی ایکٹ کے الزام کو منسوخ کر دیا تھا۔
لیکن ایک دیگر معاملہ میں عدالتی حراست میں بھیج دیا تھا۔خیال رہے کہ جموں کشمیر پولیس نے اندرابی کو چار اکتوبر کو سرینگر سے گرفتار کیا تھا۔وہ علیحدگی پسند لیڈر قاسم پختو کی بیوی ہے جو سری نگر کی سنٹرل جیل میں بند ہے ۔

TOPPOPULARRECENT