Thursday , June 21 2018
Home / ہندوستان / روپیہ کی قدر تمام ایشیاء پیسیفک ممالک میں بہتر

روپیہ کی قدر تمام ایشیاء پیسیفک ممالک میں بہتر

نئی دہلی ۔ /25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم کی حیثیت سے نریندر مودی کے حلف لینے سے قبل ہی روپئے کی قدر میں بہتری آئی ہے ۔ ایشیاء پیسیفک خطہ میں موجود تمام ممالک کی کرنسی کے مقابل روپئے کی قدر میں نمایاں بہتری درج کی گئی ۔ 2014 ء میں اب تک امریکی ڈالر کے مقابل روپئے کی قدر میں اس سال 58.52 خطہ پر آکر رکی ۔اسی طرح ڈالر کے مقابلے روپئے کی قدر میں 5.3 فیصد کا فائدہ ہوا ہے ۔ 2014 ء کے ابتداء میں فی ڈالر روپئے کی قدر 61.8 تھی اب گھٹ کر 58.52 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ سال اگست میں اس کی قدر 68.80 ہوگئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT