Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / روپیہ کی قدر میں 31 پیسے گراوٹ

روپیہ کی قدر میں 31 پیسے گراوٹ

ممبئی 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) روپیہ کی قدر درآمد کنندگان اور بینکوں کی طرف سے ڈالر کی بے تحاشہ مانگ کے پس منظر میں 4 ماہ کی نچلی سطح پر پہونچ گئی اور امریکی ڈالر کے مقابل 65.12 روپئے درج کی گئی جو 31 پیسے کی گراوٹ ہے۔ ڈیلروں کا کہنا ہے کہ دیسی حصص بازاروں میں ابتدائی کاروبار کے نقصانات اور بیرونی فنڈ کے بلا رکاوٹ اخراج کا روپئے پر دباؤ پڑا ہے۔ گزشتہ روز روپیہ کی قدر 54 پیسے گھٹ کر 64.81 روپئے فی ڈالر ہوگئی تھی۔

انکم ٹیکس آفیسر کا مغویہ بیٹا ہلاک، 4 افراد گرفتار
بنگلورو 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) انکم ٹیکس آفیسر کے بیٹے کی نعش آج ایک جھیل کے قریب پائی گئی جس کو 10 روز قبل بظاہر اغواء کیا گیا تھا۔ پولیس نے کہاکہ اُنھوں نے 4 افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں مہلوک کا ایک دوست شامل ہے۔ 19 سالہ شرت کمار کی مسخ شدہ نعش بنگلورو کے مضافات میں راموہلی جھیل کے قریب دفن کی گئی تھی۔ پولیس نے کہاکہ شرت کی کار وہیں قریب میں پارک کردی گئی۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اغواء کاروں نے کم عمر نوجوان کو اِس لئے ہلاک کردیا کہ وہ پکڑے جانے سے خوفزدہ ہوگئے تھے۔ پولیس نے گرفتار شدہ 4 افراد کی شناخت کا انکشاف نہیں کیا اور نہ تفصیلات بتائے ہیں۔

 

 

 

TOPPOPULARRECENT