Wednesday , October 17 2018
Home / Top Stories / روپے کی قدر میں گراوٹ : حج کے اخراجات میں اضافہ 

روپے کی قدر میں گراوٹ : حج کے اخراجات میں اضافہ 

نئی دہلی : عالمی بازار میں ڈالر کے مقابلے ہندوستانی روپے کی قدر میں ہورہی گراوٹ کی وجہ سے حجام کرام بھی متاثر ہو سکتے ہیں اور انہیں تقریبا پانچ ہزار روپے مزید ادا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ ذرائع کے مطا بق حج کمیٹی روپے کی شرح میں گراوٹ کے باعث تقریبا ۷۰؍ ہزارکروڑ روپے کا خسارہ ہوا ہے ۔کمیٹی اس سلسلہ میں ایک میٹنگ منعقد کرنے والی ہے ۔ جس میں اس با ت پر غور کیا جائے گا کہ اس خسارہ کی بھر پائی کیلئے حجاج کرام سے مزید رقم لی جائے گی ۔جو تقریبا ۵۵؍ ہزارروپے فی جاجی ہوگی ۔

حالانکہ اس بارے میں کمیٹی کی جانب سے کوئی اطلاع نہیں دی گئی ۔عازمین حج کو جب اس بات کی اطلاع پہنچی تو انہیں غصہ کی اظہار کیا۔ عازمین حج نے کہا کہ حج کمیٹی کے توسط سے جانے والے عازمین اس بات پر کبھی غور وفکر نہیں کیا کہ عازمین حج کو حج کے دوران کتنی پریشانیاں لاحق ہوتی ہیں ۔ ان کے وہاں رہنے ، کھانے اور آمد ورفت میں کس قدر دشواریایوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

اسی دوران حج کمیٹی کے سابق ممبر اور سینئر رکن کانگریس میم افضل نے کہا کہ عازمین حج سے اضافی رقم لیا جانا یہ غیر اخلاقی ، غیر قانونی او رمذہبی لحاظ سے بھی غلط ہوگا ۔ واضح رہے کہ ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں مسلسل گرواٹ کے سبب حج کمیٹی آف انڈیا کو ۷۳؍ کروڑ کا نقصان ہورہا ہے ۔کیو نکہ ہوائی جہاز کا کرایہ ڈالر میں ادا کرنا پڑتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT