Wednesday , September 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / روچ نے بنگلہ دیشی بیٹنگ کو تباہ کر دیا

روچ نے بنگلہ دیشی بیٹنگ کو تباہ کر دیا

سینٹ لوشیا 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر کیمر روچ نے انتہائی تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹسٹ کے دوسرے دن پہلی اننگز میں 104/7 تک محدود کر دیا جو کہ ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز میں بنائے جانے والے 380 رنز کے بعد اپنی اننگز کا آغاز کیا تھا ۔ اپنی دو مرحلہ کی بولنگ میں روچ نے مہمان ٹیم کے ٹاپ آرڈر کو تہس نہس کرتے ہوئے 33 رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے ۔ جبکہ دن کے اختتامی مرحلہ میں جیروم ٹیلر نے دو وکٹیں حاصل کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے مسائل میں مزید اضافہ کیا ۔ مہمان ٹیم کے لئے اوپنر تمیم اقبال نے ہی کسی قدر مزاحمتی مظاہرہ کرتے ہوئے 48 رنز بنائے ۔ بنگلہ دیش کو پھر ایک مرتبہ فالوآن کا خطرہ ہے کیونکہ اسے ویسٹ انڈیز کو دوبارہ بیٹنگ کرنے کیلئے 76 رنز بنانے ہیں جبکہ وکٹ پر محمود اللہ کے ہمراہ نچلی سطح کے بیٹسمین شفیع الاسلام کھیل رہے ہیں ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT