Thursday , September 20 2018
Home / جرائم و حادثات / روڈی شیٹرس کے خلاف پولیس کی بڑے پیمانہ پر کارروائی

روڈی شیٹرس کے خلاف پولیس کی بڑے پیمانہ پر کارروائی

حیدرآباد 25 نومبر (سیاست نیوز)حیدرآباد پولیس عوام میں سلامتی کے احساس کو مضبوط بناتے ہوئے روڈی شیٹروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کررہی ہے ۔ کمشنر پولیس حیدرآباد مسٹر ایم مہیندر ریڈی نے بھوانی نگر پولیس اسٹیشن کے روڈی شیٹر محمد فراز خان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے پی ڈی ایکٹ میں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ فراز سابق میں منگل ہاٹ پولیس اسٹیشن کا روڈی تھا اور وہ قتل ،ڈکیتی ،رہزنی اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔ فراز غیر سماجی عناصر کی ایک ٹولی کی سرپرستی کررہا تھا جس کے نتیجہ میں عوام الناس اس سے خوفزدہ تھے ۔ پولیس نے اس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے آج ریاست کے سخت قانون پی ڈی ایکٹ کے تحت گرفتار کر کے چنچل گوڑہ جیل منتقل کردیا ۔واضح رہے کہ سابق میں بھی ویسٹ زون میںکئی بد نام زمانہ روڈی شیٹرس کو اسی ایکٹ میں گرفتار کیا جاچکا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT