Friday , December 15 2017
Home / جرائم و حادثات / روڈی شیٹر شعیب خان کی خودکشی ‘خودکشی نوٹ میں محبوبہ پر الزام

روڈی شیٹر شعیب خان کی خودکشی ‘خودکشی نوٹ میں محبوبہ پر الزام

حیدرآباد ۔ 9 جولائی (سیاست نیوز) ایک چائے کی پیالی  کیلئے قتل کرنے والے روڈی شیٹر نے محبوبہ کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آ کر خودکشی کر لیا۔ روڈی شیٹر شعیب خاں ایک لڑکی کی محبت میں مبینہ گرفتار ہوگیا تھا جس نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے مبینہ پھانسی لیکر خودکشی کرلیا۔ شعیب جو بیگم پیٹ بستی علاقہ کا ساکن تھا۔ اس نے بیگم پیٹ کے علاقہ میں ایک چائے کی پیالی کیلئے ہوٹل میں دہشت ناک قتل کی واردات انجام دیا تھا تاہم وہ شعیب نامراد عاشق بن گیا تھا۔ انسپکٹر بیگم پیٹ مسٹر جگن نے بتایا کہ شعیب جس لڑکی سے محبت کرتا تھا اس سے شادی کیلئے اس نے اپنے گھر والوں کو راضی بھی کروالیا تھا۔ تاہم لڑکی کے والدین راضی نہیں تھے۔ اطلاعات کے مطابق لڑکی بھی راضی نہیں تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق شعیب خاں نے خودکشی سے قبل ایک خودکشی نوٹ لکھا جس میں اپنی محبوبہ لڑکی اور اس کے رشتہ داروں کو ذمہ دار ٹھہرایا اور تمام کو مبینہ طور پر جان سے ماردینے کی درخواست کی۔ پولیس بیگم نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT