Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / روڈی شیٹر محمد چاند گرفتار

روڈی شیٹر محمد چاند گرفتار

حیدرآباد۔ 8 ستمبر (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے منگل ہاٹ پولیس اسٹیشن کے بدنام زمانہ روڈی شیٹر محمد چاند عرف بلڈر چاند کو گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ٹاسک فورس مسٹر بی لمبا ریڈی نے بتایا کہ محمد چاند 1988ء سے 31 وارداتوں میں ملوث ہے اور وہ قتل، اقدام قتل، جبری وصولی، اغوا، رہزنی اور منشیات کی منتقلی کی وارداتوں میں گرفتار کیا جاچکا ہے۔ سال 2012ء میں وہ جیل سے رہا ہوا تھا اور بعدازاں وہ روپوش ہوگیا۔ مذکورہ روڈی شیٹر، تاجر پیشہ افراد اور کنٹراکٹرس کو دھمکاکر پیسہ وصول کیا کرتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ محمد چاند کے خلاف پانچ غیرضمانت وارنٹ زیرالتواء ہیں اور گرفتاری کے بعد اسے منگل ہاٹ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT