Tuesday , November 13 2018
Home / جرائم و حادثات / روڈی شیٹر منگلی کرشنا گرفتار

روڈی شیٹر منگلی کرشنا گرفتار

حیدرآباد 8 نومبر (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس پولیس نے فیاکشن لیڈر مدیلہ چیرو سوری عرف سوری نارائن ریڈی کے قریبی حامی و روڈی شیٹر منگلی کرشنا کو آج حراست میں لے کر کئی گھنٹوں تک تفتیش کی۔ بتایا جاتا ہے کہ جوبلی ہلز کے ساکن تاجر سبھاش کے مکان میں منگلی کرشنا اپنے حامیوں سمیر، وشنو وردھن ریڈی کے ساتھ جبراً داخل ہوا تھا جس پر جوبلی ہلز پولیس نے ایک مقدمہ درج کیا تھا۔ اس کیس کے سلسلہ میں کرشنا نے نامپلی کریمنل کورٹ میں خودسپردگی اختیار کی۔ بعدازاں ٹاسک فورس پولیس نے اُسے حراست میں لے کر بعد تفتیش رہا کردیا۔

TOPPOPULARRECENT