Wednesday , October 24 2018
Home / شہر کی خبریں / روڈی شیٹر کو پی ڈی ایکٹ کے تحت جیل بھیجنے کا حکم

روڈی شیٹر کو پی ڈی ایکٹ کے تحت جیل بھیجنے کا حکم

حیدرآباد ۔ /24 فبروری(سیاست نیوز) ایس آر نگر پولیس اسٹیشن کے خطرناک روڈی شیٹر گنیش عرف گنی کو کمشنر پولیس نے آج پی ڈی ایکٹ کے تحت جیل بھیجنے کے احکامات جاری کئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ گنیش ایس آر نگر علاقے میں کئی وارداتوں میں ملوث ہے اور اسے کئی مرتبہ جیل بھیجا جاچکا ہے لیکن اسے جیل کی سزا کا اثر نہ ہونے پر پولیس نے اس کے خلاف پی ڈی ایکٹ جیسے سخت قانون نافذ کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ پولیس نے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پر قابو پانے کیلئے حالیہ کئی مجرمین کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT