Saturday , November 25 2017
Home / جرائم و حادثات / روڈی شیٹر کے حملہ میں ایک شخص زخمی

روڈی شیٹر کے حملہ میں ایک شخص زخمی

حیدرآباد ۔ 3 جون (سیاست نیوز) کنچن باغ پولیس اسٹیشن حدود میں کل رات پیش آئے ایک واقعہ میں روڈی شیٹر کے حملہ میں مقامی جماعت سے تعلق رکھنے والا کارکن زخمی ہوگیا۔ پولیس کو شبہ ہیکہ پرانے خصومت کے سبب یہ واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہیکہ حافظ بابانگر میں کل رات دیر گئے کنچن باغ پولیس اسٹیشن کے روڈی شیٹر حاجی انصاری عرف چوکڑا حاجی نے قیصر بن ظفر پر اچانک چاقو سے وار کردیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اس واقعہ کے بعد بابانگر میں سنسنی پھیل گئی اور پولیس نے چوکڑا حاجی کو حراست میں لے لیا۔ قیصر نے پولیس کو دیئے گئے اپنے بیان میں بتایا کہ عبدالرحمن نامی شخص کی جانب سے اکسائے جانے پر روڈی شیٹر نے اس پر حملہ کیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں روڈی شیٹر کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT